(رائٹر) سعودی عرب کی فضائی فوج نے یمن کی حوثی باغیوں کی ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے جسے خمیس مشیط شہر کو ہدف بناکرداغا گیا تھا۔
یہ اطلاع سعودی اتحاد نے ایک بیان میں
دی ہے جسے سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے جاری کیا ہے۔
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فوج نے کہا کہ اس سے پہلے کہ میزائل سے کوئی نقصان پہنچے اسے درمیان میں ہی تباہ کر دیا گیا۔